12 جون، 2015، 1:36 PM

امریکہ کا روس پر یوکرائن کے معاملے پر غلط بیانی کا الزام

امریکہ کا روس پر یوکرائن کے معاملے پر غلط بیانی کا الزام

اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نے روس پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس یوکرائن کے معاملے پر واضح جھوٹ بولتے ہوئے یوکرائن کی مغرب نواز حکومت کو ختم کرنے کے لیے جاری جنگ پر پردہ ڈال رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نے روس پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس یوکرائن کے معاملے پر واضح جھوٹ بولتے ہوئے یوکرائن کی مغرب نواز حکومت کو ختم کرنے کے لیے جاری جنگ پر پردہ ڈال رہا ہے۔ اقوام متحدہ میں امریکی سفیرسمانتھا پاور نے یوکرائنی دارالحکومت کیف میں جمع سینکڑوں مظاہرین سے خطاب کرتےہوئے ماسکو کو سخت پیغام دیا اور کہا کہ روس یوکرائنی باغیوں کو مسلح کررہا ہے جب کہ روس نے یوکرائن کی منتخب ہونے والی نئی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کے لیے 14 ماہ سے جنگ چھیڑرکھی ہے تاکہ پہلے سے اقتصادی طور پر کمزور حکومت کو گرایا جاسکے۔ سمانتھا کے مطابق روس اپنے اس منصوبے پر میڈیا پروپگینڈا اورعالمی فورم میں مبہم تقاریر کے ذریعے پردہ ڈال رہا ہے۔ روس کا کہنا ہے کہ امریکہ نہ صرف یوکرائن میں بلکہ دنیا کے دیگر علاقوں میں بھی عدم استحکام پیدا کررہا ہے اور دہشت گردوں کی پشتپناہی کررہا ہے۔

News ID 1855792

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha